English   /   Kannada   /   Nawayathi

بی جے پی کے افراد اس خاندان سے تعلق رکھتے ہیں جو گاندھی کے قاتل ہیں 

share with us

بنگلورو 02؍ دسمبر2018(فکروخبر نیوز) سابق وزیر اعلیٰ کرناٹکا سدارامیا نے بی جے پی لیڈران کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ جو لوگ گائے کے تحفظ کی باتیں کرتے ہیں ان کا تعلق ان افراد سے ہے جنہوں نے گاندھی جی کا قتل کیا تھا۔ کے پی سی سی دفتر میں دستور نامی ورکشاپ میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جو لوگ گائے کے تحفظ کی باتیں کرتے ہیں انہوں نے کبھی گائے کا گوبر نہیں اٹھایا ، میں نے گائے کا گوبر اٹھایا ہے ، کیا اعلیٰ ذات سے تعلق رکھنے والے افراد یہ کام کرسکتے ہیں؟ مرکزی وزیر آنند کمار کے دستور بدلنے والے بیان پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اعلیٰ نریندر مودی اور بی جے پی صدر امت شاہ نے ان کے خلاف کوئی قدم نہیں اٹھایا جس کا مطلب یہ ہے کہ وہ بھی دستور بدلنے کی اس سوچ سے متفق ہیں۔ انہو ں نے اس درمیان سابق وزیر اعلیٰ ایڈی یوروپا کو اس درمیان کھینچتے ہوئے کہا کہ مجھے نہیں معلوم کہ انہوں نے دستور پڑھا بھی یا نہیں ۔ انہیں اپنی ذات مقاصد کے حصول کے لیے دستور کا مطالعہ کرنا چاہیے۔ بی جے پی کے افراد روزِ اول ہی سے دستور کی مخالفت کرتے آرہے ہیں وہ دستور کی حفاظت نہیں کرسکتے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا