English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہیبلے پنچایت کے ولیج اکاؤنٹنٹ کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں کیا گیا گرفتار 

share with us

بھٹکل 28؍ نومبر 2018 (فکروخبر نیوز) شہر کے نمیدی کیندرا میں بھٹکل ہیبلے پنچایت کے ولیج اکاؤنٹنٹ کو رنگے ہاتھوں رشوت لیتے ہوئے گرفتار کرلیا ہے جس کی شناخت انّیّا لمانی کی حیثیت سے کرلی گئی ہے۔اطلاعات کے مطابق گنپتی نائک کے بھائی منجوناتھ کا انتقال ہونے کی وجہ سے اراضی متعلق دستاویزات سے اس کا نام خارج کرنے کے لیے گنپتی نائک نے متعلقہ دفتر میں عرضی داخل کی تھی جس کے لیے ولیج اکاؤئنٹنٹ نے دو ہزار روپئے کی رشوت طلب کی ۔ گنپتی نائک نے یہ بات اے سی بی کاروار کے ذمہ داروں کو بتادی ۔ طئے شدہ پروگرام کے تحت بدھ کے روز گنپتی نائک نیمدی کیندرا میں جاکر مطلوبہ دو ہزار شوت کی رقم دے دی۔ جیسے ہی رقم ٹیبل پر رکھی تو اے سی بی کے ذمہ دار ولیج اکاؤنٹنٹ کے دفتر میں گھس گئے اور اس سے پوچھ تاچھ کی ، جس میں اس نے سرے سے رشوت لینے سے انکار کردیا۔ بتایا جارہا ہے کہ صبح تقریباً صبح دس بجے سے دوپہر ایک بجے تک اس سے پوچھ تاچھ کی گئی اور بالآخر اسے حراست میں لیا ہے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا