English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا میں90 لوگوں کے قاتل کا اعتراف جرم

share with us


لٹل کے اعتراف کے بعد ملک بھر کے غیر حل شدہ قتلوں پر دوبارہ تحقیق جاری ہیں


واشنگٹن:29؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا میں ایک شخص نے جیل میں 90 لوگوں کے قتل کا اعتراف کر لیا جو کہ ممکنہ طور پر امریکی تاریخ کا سب سے خطرناک سیریل کلر ہو سکتا ہے۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق 78 سالہ سیمیول لٹل نامی یہ شخص بے گھر اور منشیات کا عادی ہے اور 2012 میں اسے منشیات کے جرم میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ایف بی آئی نے اس کے بارے میں رپورٹ پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ماضی میں باکسر بھی رہا ہے، 2014 میں اس پر تین خواتین کے قتل کا الزام عائد کیا گیا تھا جنہیں اس نے 1987 سے 1989 کے درمیان قتل کیا تھا۔تینوں کو ایک ہی طرح سے تشدد اور گلا دبا کر قتل کیا گیا تھا۔عمر قیدکی سزا پانے والے سیمیول لٹل کو ریاست ٹیکساس کی جیل میں قید کیا گیا جہاں اس سے ایک اور قتل کی تحقیقات جاری ہیں۔تحقیقات کے دوران پہلے اس نے 1994 میں بھائیوں کے قتل کا اعتراف کیا اور پھر ایک کے بعد ایک 1970 سے لے کر 2005 کے درمیان درجنوں قتل کا بھی اعتراف کر ڈالا۔رواں سال مئی میں ایف بی آئی کے سامنے اس نے تمام لوگوں کے نمبر بتائے یہ بھی بتایا کہ کس کو کہاں قتل کیا۔امریکا میں سب سے زیادہ خطرناک سیریل کلر اب تک کیری رڈگوے ہے جس نے 49 لوگوں کو قتل کیا ، وہ اس وقت واشنگٹن کی جیل میں عمر قید کاٹ رہا ہے۔ایف بی آئی نے کہا کہ لٹل کے اعتراف کے بعد محکمہ انصاف، ٹیکساس رینجرز اور کئی ریاستوں کے ساتھ مل کرملک بھر کے غیر حل شدہ قتلوں پر دوبارہ تحقیق کی جارہی ہے۔ایف بی آئی کے مطابق سیمیول لٹل کو اپنے تمام شکار اور ان کے بارے میں تمام معلومات تفصیل سے یاد ہیں ۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا