English   /   Kannada   /   Nawayathi

چین: کیمیکل فیکٹری کے قریب دھماکا، 22 افراد ہلاک،25 زخمی

share with us


دھماکے کے باعث 38 ٹرک اور 12 کاریں ،15گھر تباہ،355کے قریب عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا
چینی فائر بریگیڈ عملے نے فیکٹری اور گاڑیوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا ،فیکٹری دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی

 
بیجنگ:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) چین کے شہر زانگ جیاکو میں کیمیکل پلانٹ کے قریب دھماکے کے باعث 22 افراد ہلاک جبکہ 25زخمی ہوگئے۔تفصیلات کے مطابق چین کے شمالی صوبہ ہبائی کے شہر ژانگ جیاکو میں واقع کیمیکل پلانٹ کے قریب دوپہر کے وقت اچانک زور دار دھماکا ہوا جس کے باعث قریب کھڑی گاڑیوں آگ لگ گئی اور 50 گاڑیاں دیکھتے ہی دیکھتے نذر آتش ہوگئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کا کہنا ہے کہ ریسکیو اہلکار آتشزدگی کی اطلاع ملتے ہی جائے حادثہ پر پہنچے زخمی اور ہلاک شدگان کو فوری طور پر اسپتال منتقل کیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق چینی فائر بریگیڈ عملے نے فیکٹری اور گاڑیوں میں لگنے والے آگ پر قابو پالیا ہے تاہم فیکٹری کے قریب ہونے والے دھماکے کی وجہ تاحال معلوم نہیں ہوسکی ہے۔چینی شہر ژانگ جیاکو کے اعلی عہدیدار کا کہنا ہے کہ نذر آتش ہونے والے ٹرکوں میں ایک ٹرک کیمیکل فیکٹری میں کیمیکل دینے آیا جس میں اچانک دھماکا ہوگیا اور قریب کھڑی گاڑیاں بھی آتشزدگی کی لپیٹ میں آگئیں۔غیر ملکی خبر ایجنسی کا کہنا ہے کہ کیمکل فیکٹری میں ہونے والا دھماکا اتنا زور دار تھا جس کے باعث آس پاس موجود تقریبا 15 گھر تباہ ہوگئے جبکہ 355 کے قریب عمارتوں کو جزوی طور پر نقصان پہنچا ہے۔غیر ملکی میڈیا کا کہنا ہے کہ دھماکے کے باعث نذر آتش ہونے والی گاڑیوں میں 38 ٹرک اور 12 کاریں شامل ہیں۔خیال رہے کہ ژانگ جیاکو چین کے شمالی صوبے ہبائی کا اہم صنعتی شہر ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا