English   /   Kannada   /   Nawayathi

سیاہ فام افراد کو تعصب کا سامنا ہے، یورپی یونین رپورٹ

share with us

برسلز:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یورپی یونین کی ایجنسی برائے بنیادی حقوق (FRA) نے اپنی ایک رپورٹ میں واضح کیا ہے کہ یورپی اقوام میں سیاہ فام افراد کو وسیع پیمانے پر نسلی تعصب اور امتیازی رویوں کا سامنا ہے۔ یہ خصوصی سروے رپورٹ براعظم یورپ کے بارہ ممالک میں تقریبا چھ ہزار افراد کے انٹرویوز پر مبنی ہے۔ اس یورپی ادارے کے سربراہ مائیکل او فلاہرٹی کا رپورٹ کے اجرا پر کہنا ہے کہ نسلی تعصب اور رنگت کی بنیاد پر امتیازی رویے یورپی یونین میں کثرت سے پائے جاتے ہیں۔ اس خصوصی سروے میں بتایا گیا کہ تیس فیصد افراد نے نسلی تعصب کا سامنا کیا ہے جبکہ پانچ فیصد سیاہ فام افراد کو پرتشدد حملوں کا بھی سامنا کرنا پڑا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا