English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوکرائن بحران، ٹرمپ نے ارجنٹائن میں روسی صدر سے ملاقات منسوخ کر دی

share with us

واشنگٹن:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یوکرائن کی تین کشتیوں پر روسی قبضے کے بعد امریکا اور روس میں ایک بار پھر کشیدگی پیدا ہوگئی ہے۔ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا ہے کہ یوکرائن کے تازہ معاملے کے بعد ان کی ارجنٹائن میں’’جی ٹوئنٹی ‘‘سربراہ کانفرنس میں ان کے روسی ہم منصب ولادی میر پوتین سے ملاقات کا امکان نہیں رہا ہے۔واشنگٹن پوسٹ سے بات کرتے ہوئے صدر ٹرمپ نے کہا کہ ہمیں یوکرائن میں روسی جارحیت اور یوکرائن کی کشتیوں کو قبضے میں لینے کی روسی کارروائی کسی صورت میں قبول نہیں۔ اس لیے روسی صدر ولادی میر پوتین کے ساتھ میری ملاقات کا اب کوئی امکان باقی نہیں رہا ہے۔امریکی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہا تھا کہ امریکا چاہتا ہے کہ یورپی ممالک روس کے ساتھ کشیدگی ختم کرانے کے لیے یوکرائن کی مزید مدد کریں۔ امریکا نے روس پر مزید پابندیاں عاید کرنے اوریورپ سے روس کو گیس پائپ لائن منصوبے پر ں ظرثانی پرزور دیا گیا۔امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر ناورٹ نے کہا کہ یوکرائن میں مداخلت کی وجہ سے کئی ملکوں نے روس پر پابندیاں عاید کی ہیں مگر ان پابندیوں کو مکمل اور فعال انداز میں نافذ نہیں کیا گیا۔ ہمارا خیال ہے کہ یورپ کو روس کے حوالے سے مزید اقدامات کرنا ہوں گے۔ ہم نے یورپ سے "نورڈ اسٹریم 2" گیس پائپ لائن روکنے کے لیے بھی بات کی ہے۔ادھر روسی نائب وزیرخارجہ الیکذنڈر جروشکو نے منگل کو ایک بیان میں کہا کہ مغرب کا ماسکو پر پابندیاں عاید کرنا کوئی نئی بات نہیں مگر اس کے نتیجے میں روس کو کوئی مسئلہ درپیش نہیں ہوگا۔ انہوں نے الزام عاید کیا کہ بعض ممالک یوکرائن کے معاملے سے سیاسی مقاصد حاصل کرنا چاہتے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا