English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا معائنہ کاروں کو جوہری تجربہ گاہ کے معائنے کی اجازت دینے پر تیار

share with us

واشنگٹن:28؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوبی کوریا کے ذرائع ابلاغ نے سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر کیم جونگ اون ’’یونگیون‘‘میں واقع مرکزی جوہری سائیٹ کا معائنہ کرنے کے لیے عالمی معائنہ کاروں کو رسائی دینے کے لیے تیار ہیں۔جنوبی کوریا کی خبر رساں ایجنسی نے ایک سرکردہ سفارتی ذریعے کے حوالے سے بتایا ہے کہ شمالی کوریا کے لیڈر نے جوہری سائیٹ کی معائنہ کاری کے حوالے سے مزید لچک دکھانے کا عندیہ دیا ہے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ میرے خیال میں شمالی کوریا کے سربراہ نے جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کا یقین دلایا ہے۔ انہوں نے جنوبی کوریا کے صدر مون جے ان سے ستمبر میں ہونے والی ملاقات میں بھی یقین دلایا تھا۔ شمالی کوریائی لیڈر نے کہا تھا کہ وہ نہ صرف مرکزی جوہری تجربہ گاہ کو بند کردیا بلکہ وہ جلد ہی عالمی معائنہ کاروں کو بھی جوہری تنصیبات تک رسائی دیں گے۔ذرائع کا کہنا ہے کہ ستمبر میں جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ہونے والی ملاقات میں جنوبی کوریاکے صدر نے امریکی صدر سے شمالی کوریا کے جوہری پروگرام اور اسے روک بیک کرنے کی کوششوں پر بات چیت کی تھی۔کیم جونگ اون نے امریکا کو بھی یقین دلایاہے کہ اگر واشنگٹن خیر سگالی کے مماثل اقدامات رکے تو وہ جوہری تنصیبات کی معائنہ کاری کی اجازت دینے کو تیار ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا