English   /   Kannada   /   Nawayathi

ملائیشیائی حکومت کا فن لینڈ کے 4 باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ

share with us


فن لینڈ کے باشندے جن میں دو خواتین بھی شامل ہیں، ملائیشیاء میں مسیحیت کی تبلغ کے الزام میں گرفتار کیے گئے تھے 


کوالالمپور:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ملائیشیائی حکومت نے فن لینڈ کے ان چار باشندوں کو ملک بدر کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جنہیں مسیحیت کی تبلیغ کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ ان چاروں مقید فِنش باشندوں میں دو مرد اور دو عورتیں ہیں۔ ان کی عمریں ستائیس سے ساٹھ برس کے درمیان بتائی گئی ہیں۔ ان افراد کو رواں مہینے کی بیس تاریخ کو لنگکاوی جزیرے پر مسیحی مذہب کے پمفلٹ بانٹنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا تھا۔ مقامی پولیس نے ان چاروں باشندوں کو ملک بدری کے لیے امیگریشن حکام کی تحویل میں دے دیا ہے۔ ملائیشیا کے اٹارنی جنرل نے ان افراد کے فعل کے خلاف ناپسندیدگی کا خط میں فِنش حکومت کو ارسال کیا ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا