English   /   Kannada   /   Nawayathi

شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کے شبے میں اعلی فرانسیسی اہلکار گرفتار

share with us

پیرس:27؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)فرانس کے داخلی خفیہ ادارے ڈی جی ایس آئی کی نشاندہی پر پولیس نے ایک ایسے اعلی سرکاری ملازم کو حراست میں لیا ہے، جس پر الزام ہے کہ وہ شمالی کوریا کے لیے جاسوسی کا مرتکب ہوا ہے۔ پیرس کا دفتر استغاثہ اس تناظر میں تفتیش کر رہا ہے کہ اس سرکاری اہلکار نے کس نوعیت کی معلومات جمع کر کے شمالی کوریائی حکام کو بتائی ہیں۔ یہ سرکاری ملازم فرانسیسی سینیٹ میں تعینات ہے اور اس کے دفتر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ فرانسیسی عدالتی ذرائع نے گرفتار ہونے والے اہلکار کا نام بینوا کوینڈی (Benoit Quennedey) بتایا ہے اور وہ فرانسیسی کورین فرینڈ شپ ایسوسی ایشن کے صدر بھی ہیں۔ انہوں نے جزیرہ نما کوریا کے کئی دورے کر رکھے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا