English   /   Kannada   /   Nawayathi

نیوزی لینڈ کے جزیرے میں پھنسی 145 وہیل مر گئیں

share with us


ویلنگٹن:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)نیوزی لینڈ کے جزیرے پر پھنسی 145 وہیل مر گئیں۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ وہیلز ہفتے کی شام سے اسٹیورٹ جزیرے پر پھنسی ہوئی تھیں،اسٹیورٹ جزیرہ نیوزی لینڈ کا مضافاتی جزیرہ ہے۔مرنیوالی وہیلز ساحل کی ریت میں ا?دھی دبی ہوئی تھیں، ان کی حالت اچھی نہیں تھی۔نیوزی لینڈمیں موسم بہار اور گرمامیں وہیلز مچھلیوں کا ساحل پر پھنس جانا معمول کی بات ہے، وہیلز عموماً شکاریوں سے بچنے، بیماری کے باعث یا راستہ بھول جانے پر ساحل کی ریت میں پھنس جاتی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا