English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلی فورنیا کے جنگلات میں لگی آگ 18 روز بعد بجھا دی گئی،87ہلاکتیں

share with us


آگ سے 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جلا، 14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا،رپورٹ 


کیلی فورنیا :26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)کیلیفورنیا کے جنگلات میں لگنے والی آگ پر اٹھارہ روز بعد قابو پالیا گیا ۔ آٹھ نومبر کو لگنے والی آگ نے چودہ ہزار گھر جلا دیئے۔آگ کے بعد دو سو سے زائد افراد تاحال لاپتا ہیں۔ شعلوں نے ایک لاکھ چوون ہزار ایکڑ اراضی کو لپیٹ میں لیا تھا۔غیرملکی خبر رساں ایجنسی کی جانب سے جاری اطلاعات کے مطابق کیلی فورنیا کے جنگل میں لگی آگ پر 18 روز بعد قابو پالیا گیا ہے۔ فائر فائٹر حکام کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ آگ 100 کنٹرول میں ہے، متاثرہ علاقے میں ہونے والی بارش نے آگ بجھانے کے عمل کو آسان بنایا۔کیلیفورنیا کے جنگلات میں ریاستی تاریخ کی بد ترین آگ 8 نومبر کو لگی تھی، آتشزدگی میں 87 افراد ہلاک اور 249 لاپتا ہوئے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق آگ سے 1 لاکھ 53 ہزار سے زائد ایکڑ کا رقبہ جلا، 14 ہزار مکانات اور سیکڑوں عمارتوں کو نقصان پہنچا۔کیلیفورنیا کے گورنر پہلے ہی گلوبل وارمنگ کی وجہ سے جنگلات کی آگ میں اضافے کا خدشہ بیان کر چکے ہیں۔ دوسری جانب امریکی صدر ٹرمپ نے محکمہ جنگلات کی انتظامیہ کی ناقص کارکردگی کو آگ لگنے کا ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا