English   /   Kannada   /   Nawayathi

یوگنڈا کی جھیل میں کشتی ڈوب گئی ، 30 افراد ہلاک،40کو بچا لیا گیا 

share with us


سمندری فورس ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ،حادثے کی تفصیلی رپورٹ جلد جاری کرنے کا اعلان 


کمپالا:26؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) یوگنڈا کے مشرقی ضلع مکونو میں واقع وکٹوریہ جھیل میں کشتی حادثے کے نتیجے میں 30 سے زائد  افراد ہلاک ہوگئے تاہم 40 سے زیادہ افراد کو بچا لیا گیا۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق پولیس نے ٹویٹ کرکے بتایا کہ سمندری فورس ریلیف اور ریسکیو آپریشن میں مصروف ہے۔ پولیس ترجمان نے اس حادثے کی تصدیق توکی لیکن انہوں نے تفصیلات فراہم نہیں کیں، انہوں نے کہا کہ سمندری فورس نگرانی کر رہی ہے اور اس بارے میں جلد ایک تفصیلی رپورٹ جاری کی جائے گی۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا