English   /   Kannada   /   Nawayathi

خلیجی ممالک سمیت اٹھارہ ممالک میں ملازمت کرنے والے ہندوستانیوں کو اب آن لائن رجسٹریشن ہوگا لازم 

share with us

نئی دہلی /دبئی 24؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) خلیجی ممالک سمیت اٹھارہ ممالک میں ملازمت کرنے والے ہندوستانیوں کو یکم جنوری 2019سے آن لائن رجسٹریشن لازمی قرار دیا گیا ہے۔ گلف نیوز کے مطابق امیگریشن ناٹ ریکوائٹ پاسپورٹ رکھنے والے ملازمین کو اب سفر کرنے کے چوبیس گھنٹے قبل اپنی ضروری معلومات emigrate.gov.in نامی ویب سائٹ پر دینی ہوگی ۔ بیرونی ممالک میں بر سرِ روزگار محکمہ کے جوائنٹ سکریٹری اور پروٹیکٹر جنرل آف امیگرینٹس ایم لاتھر نے اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کراتے ہوئے کہا کہ ملازمین کے تحفظ اور ان کے اسپانسر سے رابطہ کے لیے یہ سسٹم لاگو کیا جارہا ہے۔ ایک کمپنی میں ملازمت کے دوران ایک صرف ایک ہی وقت یہ معلومات دینی ہوگی۔ کمپنی بدلنے کی صورت میں معلومات دوبارہ دینی لازمی ہوگی۔
اس سے قبل وزارت خارجہ کی جانب سے ایک ہدایات نامہ جاری کیا گیا تھاجس کے بعد ای سی این آر پارسپورٹ رکھنے والے یکم جنوری کے بعد ہندستان کا سفر کریں تو اکیس دنوں کے اندر اور بیرونِ ملک سفر کرنے کے چوبیس گھنٹے قبل emigrate.gov.in پر پوچھی گئی معلومات کا اندراج لازمی ہوگا۔ اس کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔ 
اہم معلومات 
اٹھارہ ممالک میں افغانستان ، بحرین ، انڈونیشیا ، عراق ، جورڈ ن ، کوٹے ، لبنان ، ملیشیا، عمان ، قطر، سعودی عربیہ ، سوڈان ، جنوبی سوڈان، شام، تھائی لینڈ ، متحدہ عرب امارا ت اور یمن شامل ہیں۔ 
امیگریشن ناٹ ریکوائٹ پاسپورٹ رکھنے والوں کو آن لائن رجسٹریشن لازمی ہوگا اس کے بغیر سفر کرنے کی اجازت نہیں ملے گی۔ 
یکم جنوری سے ہندوستان سے مذکورہ ممالک کو سفر کرنے والے افراداکیس دنوں کے اندر اور سفر کرنے کے چوبیس گھنٹے قبل emigrat.gov.in پر پوچھی گئی معلومات دینی ہوگی۔ 
معلومات میں ویزا اور سفر کی تفصیلات ، ہندوستان اور بیرون میں ایمرجنسی رابطہ نمبر کے ساتھ ساتھ اسپانسر کا نمبر بھی شامل ہے۔ 
ملازمت تبدیل کیے جانے کے بعد دوبارہ معلومات دینی لازمی ہوگی۔ 
رجسٹریشن مکمل ہونے کے بعد بذریعہ ایس ایم ایس یا ای میل جانکاری دی جائے گی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا