English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکی جارحیت کا مقابلہ، ایران نے میزائل پروگرام کا بجٹ بڑھا دیا

share with us

ایران :14؍اگست2017(فکروخبر/ذرائع)نے امریکہ کی طرف سے پابندیوں کے جواب میں اپنے میزائل پروگرام کے فروغ کے لئے 520 ملین ڈالر کے وسائل مختص کرنے سے متعلق قانونی بل منظور کرنے کا اعلان کیا ہے۔بیان میں ایران اسمبلی کے ترجمان علی لارجانی کے موضوع سے متعلق بیانات کو جگہ دی گئی ہے۔بیانات میں علی لارجانی نے کہا ہے کہ "امریکہ کو جان لینا چاہیے کہ یہ ہمارا پہلا قدم ہے۔ آج منظور ہونے والا قانونی بل امریکہ کے علاقے میں دہشت گردانہ اور مہم جویانہ اقدامات کا جواب دینے کے لئے تھا۔واضح رہے کہ اس سے قبل امریکی انتظامیہ تہران کے بیلسٹک میزائل پروگرام کے ساتھ تعاون کرنے کی وجہ سے 18 ایرانیوں اور ایرانی اداروں پر پابندیاں عائد کر چکی ہے۔تاہم تہران نے واشنگٹن کی طرف سے عائد پابندیوں کی مذمت کی تھی ا ور کہا تھا کہ ہم بھی امریکی باشندوں اور کمپنیوں کے خلاف پابندیاں عائد کریں گے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا