English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان: چینی قونصل خانہ میں دھماکہ ، تصادم میں تین حملہ آور سمیت دو پولس اہلکار ہلاک

share with us

کراچی:23؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)پاکستان کے معروف شہر کراچی میں کلفٹن کے علاقے میں واقع چینی قونصل خانے کے قریب مسلح افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تصادم میں تین حملہ آور اور دو پولیس اہلکار ہلاک ہوگئے ۔فائرنگ کے دوران متعدد افراد کے زخمی ہونے کی اطلاع ہے۔

مقامی ذرائع ابلاغ کے مطابق جمعہ کی صبح چینی قونصلیٹ کے قریب پہلے حملہ آوروں نے دھماکہ کیا اور اس کے بعد مسلح افراد اور سکیورٹی اہلکاروں کے درمیان فائرنگ شروع ہو گئی۔

ابتدائی اطلاعات کے مطابق قونصل خانے کے اطراف میں دھماکوں کی بھی آوازیں سنائی دی گئی ہیں۔سوشل میڈیا پر شائع ہونے والی تصاویر اور ویڈیوز میں عمارتوں کے درمیان سے دھواں اٹھتا دکھائی دیا جبکہ فائرنگ کی آوازیں بھی سنائی دی گئی ہیں۔

بتایا جا رہا ہے کہ مسلح افراد چینی قونصلیٹ میں داخل ہونے کی کوشش کر رہے تھے۔ 

دوسری جانب چینی قونصل خانے کی جانب جانے والے تمام راستوں کو بند کر دیا گیا تھا اور سکیورٹی اہلکاروں کی بڑی تعداد وہاں موجود تھے۔اطلاع کے مطابق آئی جی سندھ نے چینی قونصلیٹ پر حملے کا نوٹس لیا ہے اور ڈی آئی جی ساؤتھ سے واقعے کی تفیصلی رپورٹ طلب کر لی ہے۔بتایا جاتا ہے کہ  بلوچ علیحدگی پسند تنظیم بلوچ لبریشن آرمی نے اس حملے کی ذمہ داری قبول کی ہے۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا