English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسرائیل کی حماس کے لیڈر یحییٰ سنوار کو قتل کرنے کی دھمکی

share with us

یحییٰ سنوار کے پاس محدود وقت رہ گیا ہے،ان کی زندگی کا خاتمہ ایک پرانے گھر میں نہیں ہوگا،اسرائیلی وزیر


مقبوضہ بیت المقدس:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسرائیلی کابینہ کے ایک سینئر وزیر نے غزہ کی پٹی میں حماس کے لیڈر کو قتل کرنے کی دھمکی دی ہے۔اسرائیلی وزیر یوآف گیلانٹ نے ایک بیان میں کہا ہے کہ یحیی سنوار کے پاس محدود وقت رہ گیا ہے اور ان کی زندگی کا خاتمہ ایک پرانے گھر میں نہیں ہوگا۔انھوں نے اسرائیلی اخبار یروشلیم پوسٹ کے زیر اہتمام سفارتی کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے غزہ کے خلاف ایک اور فوجی مہم کی دھمکی دی ہے اور کہا ہے کہ یحیی سنوار اپنے روٹ کا دوبارہ اندازہ کر سکتے ہیں۔اسرائیل اور حماس کے درمیان گذشتہ ہفتوں کے دوران میں کشیدگی کے بعد ایک اور جنگ کا خطرہ پیدا ہوگیا تھا لیکن مصر کی ثالثی کی کوششوں کے نتیجے میں وقتی طور پر اس جنگ کا خطرہ ٹل گیا ہے۔فلسطینی مزاحمت کاروں نے اسرا ئیل کی جانب 460 راکٹ اور مارٹر گولے فائر کیے تھے جبکہ ان کے جواب اسرائیل نے غزہ کی پٹی میں فلسطینی مزاحمتی تنظیموں کے 160 ٹھکانوں پر فضائی حملے کیے تھے۔ان میں چودہ فلسطینی شہید ہوگئے تھے۔غزہ سے اسرائیلی علاقے میں فائر کیے گئے راکٹوں سے ایک فلسطینی مزدور جاں بحق ہوگیا تھا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا