English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہسپانوی وزیراعظم کا بتیس برس بعد کیوبا کا دورہ

share with us

ہوانا:22نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)اسپین کے وزیراعظم پیڈرو سانچیز نے کیوبا کا دو روزہ دورہ شروع کر دیا ہے۔ سن 1986 یا 32 برسوں بعد کوئی ہسپانوی سربراہِ حکومت کیوبا کے دورے پر ہے۔ سانچیر اس دورے کے دوران کیوبن صدر میگوئل ڈیاز کانیل سے ملاقات بھی کریں گے۔ ہسپانوی وزیراعظم کا دورہ ایسے وقت میں شروع ہوا ہے جب چند روز قبل کیوبا اور یورپی یونین کے اعلی اہلکاروں کی برسلز میں ملاقات ہوئی تھی۔ سابق امریکی صدر باراک اوباما نے سن 2016 میں کیوبا کا تاریخی دورہ کیا تھا لیکن موجودہ صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے دور میں امریکی کیوبن تعلقات زوال پذیر ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا