English   /   Kannada   /   Nawayathi

آسٹریلیا نے بھی اقوام متحدہ کا مائیگریشن سمجھوتے کو مسترد کر دیا

share with us

کینبرا:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)آسٹریلیا بھی مہاجرت سے متعلق اقوام متحدہ کے معاہدے کو مسترد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل ہو گیا ہے۔ آسٹریلوی وزیراعظم اسکاٹ موریسن نے اس مناسبت سے کہا کہ مہاجرت سے متعلق وہ اپنی پالیسی پر کوئی سمجھوتہ کرنے کے لیے تیار نہیں۔ موریسن نے واضح کیا کہ وہ ملکی سلامتی کو کسی بھی صورت میں خطرات کے حوالے نہیں کر سکتے۔ اس مائیگریشن پیکٹ میں تنازعات کے شکار علاقوں اور غریب ممالک سے مہاجرت کو منظم شکل دینے کی کوشش کی گئی ہے۔ قبل ازیں یورپی ممالک پولینڈ، چیک جمہوریہ، سلووینیا، کروشیا، بلغاریہ، ہنگری اور آسٹریا بھی اس معاہدے پر الگ ہونے کا اعلان کر چکے ہیں۔ اس معاہدے پر دستخط کی تقریب مراکش میں منعقد ہونے والی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا