English   /   Kannada   /   Nawayathi

ٹرمپ کی بیٹی کا ذاتی اکاؤنٹ سے سرکاری ای میلز بھیجنے کا انکشاف

share with us

واشنگٹن:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر کی بیٹی ایوانکا ٹرمپ نے اہم سرکاری ای میلز کی ترسیل کے لیے اپنے ذاتی ای میل اکاؤنٹ کو استعمال کر کے امریکی قوانین کی خلاف ورزی کی ہے۔امریکی اخبار واشنگٹن پوسٹ کے مطابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی بیٹی ایوانکا نے کئی سرکاری ای میلز بھیجنے کے لیے اپنا ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کیا جو کہ امریکا کے صدارتی ریکارڈز ایکٹ کی سنگین خلاف ورزی ہے۔

ایوانکا ٹرمپ نے ای میلز ٹرمپ کابینہ کے حکام، وائٹ ہاؤس کے مشیروں اور معاونین خصوصی کو بھیجیں اور اہم سرکاری فیصلوں سے آگاہ کیا۔ ایوانکا یہ تمام ای میلز صرف وائٹ ہاؤس کے ای میلز اکاؤنٹ سے بھیجنے کی مجاز تھیں۔ایوانکا ٹرمپ امریکی صدر کی صاحبزادی ہونے کے علاوہ ’ بلا معاوضہ مشیر‘ بھی ہیں تاہم یہ تمام ای میلز سرکاری ذمہ داریاں سنبھالنے سے قبل کی گئی تھیں۔ اس دانستہ یا نادانستہ غلطی پر امریکی ایکٹ کے تحت کارروائی ہو سکتی ہے۔

واشنگٹن پوسٹ نے وائٹ ہاؤس کی ای میلز کے غیر قانونی استعمال پر حکومتی موقف جاننے کے لیے اہم حکام سے رابطہ کیا تاہم ترجمان کی جانب سے موقوف دینے سے گریز کیا گیا۔

واضح رہے کہ سابق وزیر خارجہ ہیلری کلنٹن پر بھی سرکاری ای میلز کے تبادلے کے لیے ذاتی ای میل اکاؤنٹ استعمال کرنے کا الزام سامنے آیا تھا جس پر صدرڈونلڈ ٹرمپ نے ہیلری کلنٹن کو بد دیانت قرار دیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا