English   /   Kannada   /   Nawayathi

قرض کے بوجھ تلے دبے پاکستان کی مشکلات میں اضافہ ،امریکی صدر نے پاکستان کی مالی امداد روکنے کا کیا اعلان

share with us

واشنگٹن:21؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ سے اس سال کی شروعات میں ملے احکامات کے بعد امریکہ نے پاکستان کو دی جانے والی 1.66 ارب ڈالرکی سیکورٹی رقم روک دی ہے۔ وزارت دفاع کے ترجمان کرنل راب میننگ نے منگل کوای میل کے ذریعہ بھیجے گئے سوالوں کے جواب میں کہا "پاکستان کو دی جانے والی 1.66 ارب ڈالرکی سیکورٹی امداد روک دی گئی ہے۔ اس متعلق کوئی اوراطلاعات نہیں دی گئی۔

اوبامہ انتظامیہ میں افغانستان، پاکستان اوروسطی ایشیا کے لئے نائب معاون دفاعی وزیرکے طورپرکام کرچکے ڈیوڈ سڈنی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو دی جانے والی فوجی مدد کو اس سال جنوری سے روکا جانا امریکہ کی بوکھلاہٹ کا اشارہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ لیکن ابھی تک پاکستان نے امریکہ کی فکرمندیوں کے حل کے لئے کوئی قدم نہیں اٹھایا ہے۔ فکرکی اہم بات یہ ہے کہ پاکستان اپنے پڑوسیوں کے خلاف تشدد کا استعمال کرنے والے گروہوں کوبرداشت کرتا ہے اورانہیں اکثرفروغ دیتا ہے۔  انہوں نے ایک سوال کے جواب میں کہا "پاکستان کے لیڈروں نے تعاون کا وعدہ کیا تھا، لیکن باتوں کے کوئی سنجیدہ تعاون نہیں کیا ہے، اس لئے ڈونالڈ ٹرمپ اورزیادہ ترامریکی مایوس ہیں۔

دوسری جانب ٹرمپ مسلسل پاکستان کی تنقید میں لگے ہوئے ہیں۔ انہوں نے ابھی پیرکوہی پاکستان کی اسامہ بن لادن کولے کرتنقید کی تھی۔ انہوں نے کہا تھا کہ القاعدہ کا سرغنہ پاکستان میں پوشیدہ تھا اوربے وقوفوں نے اس بارے میں کبھی نہیں بتایا۔ ٹرمپ انتظامیہ مسلسل پاکستان پراس بات کو لے کرحملہ آوررہی ہے کہ پاکستان اربوں کی سیکورٹی امدادی رقم لینے کے بعد بھی دہشت گردی کے خلاف نہیں لڑرہا ہے۔

ٹرمپ نے یہ بات ایک ٹوئٹ کے ذریعہ کہی۔ انہوں نے لکھا "ہمی اسامہ کو پہلے ہی پکڑ لینا چاہئے تھا۔ ورلڈ ٹریڈ سینٹرپرحملے کے پہلے میں نے اس کا ذکراپنی کتاب میں کیا تھا۔ ہم نے پاکستان کو اربوں ڈالردیئے، لیکن انہوں نے ہمیں کبھی نہیں بتایا کہ اسامہ ان کے ملک میں رہ رہا ہے، بے وقوف"۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا