English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کا وینزویلا ، ایران، شمالی کوریا، سوڈان اور شام کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے کافیصلہ 

share with us

واشنگٹن:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی حکومت وینزویلا کو دہشت گردی کی معاونت کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ امریکی اخبار کی جانب سے یہ بات حکومتی ذرائع کے حوالے سے کہی گئی ۔ امریکی اخبار کے مطابق فلوریڈا سے تعلق رکھنے والے ریپبلکن سینیٹر مارکو روبیو اس سلسلے میں متحرک ہیں۔ ان کا موقف ہے کہ وینزویلا کی حکومت شیعہ عسکری تنظیم حزب اللہ اور کولمبیا کے سابقہ فارک باغیوں کی مدد میں مصروف ہے۔ امریکی اخبار کے مطابق اس سلسلے میں فی الحال کوئی حتمی فیصلہ نہیں کیا گیا ہے۔ اس فہرست میں ایران، شمالی کوریا، سوڈان اور شام شامل ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا