English   /   Kannada   /   Nawayathi

شام کی صورت حال، تین ملکی کانفرنس قزاقستان میں ہو گی

share with us

قزاقستان:19؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)وسطی ایشیائی ریاست قزاقستان کے وزیر خارجہ کیرات عبدالرحمانوف نے بتایا ہے کہ شام کی داخلی صورت حال کو بہتر بنانے کے لیے دو روزہ سہ فريقی کانفرنس رواں مہینے کی اٹھائیس تاریخ سے شروع ہو گی۔ اس کانفرنس میں روس، ترکی اور ایران کے نمائندے شریک ہوں گے۔ قازق وزیر خارجہ کے مطابق یہ سابقہ سہ ملکی کانفرنس کا اگلا دور ہے۔ کیرات عبدالرحمانوف نے کانفرنس کے حوالے سے یہ بھی بتایا کہ اس میں شامی صدر بشار الاسد کی حکومت کے ساتھ ساتھ شامی باغیوں کے وفود بھی شرکت کریں گے۔ قبل ازیں ایسی کانفرنسیں قزاقستان کے دارالحکومت آستانہ میں منعقد ہوئی تھیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا