English   /   Kannada   /   Nawayathi

لنکن پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی ارکان گتھم گتھا،،مرچی پاؤڈراچھال دیئے 

share with us


اسپیکر کو ان کی پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخلے سے روک دیا،حملے کی کوشش،فورسزنے تحفظ فراہم کیا


کولمبو :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا میں پیدا ہونے والے آئینی بحران کے نتیجے میں ملک کی پارلیمنٹ میں دوسرے روز بھی اراکین نے اپنے مخالفین پر چلی پاوڈر اور مکوں کی بارش کر دی جس کے نتیجے میں ایوان میدان جنگ بنا رہا۔غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سری لنکا کی پارلیمنٹ کے اسپیکر کیرو جے سوریا کو ان کی پارٹی کے مخالفین نے ایوان میں داخل ہونے سے روک دیا، تاہم ایک گھنٹے بعد غیر مسلح پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں اور افسران نے انہیں اسمبلی کے اندر پہنچایا۔پیرا ملٹری فورس کے عہدیداروں نے اسپیکر کیرو جے سوریا کو گھیرے میں لے کر ایوان کا اعتماد کھونے والے وزیر اعظم راجا پکسے کے حامیوں سے تحفظ فراہم کیا، کیونکہ وہ اسپیکر پر کتابیں اور اسٹیشنری اچھال رہے تھے۔راجا پکسے کے حامی اراکین نے فرنیچر کو توڑ کر پیرا ملٹری فورسز کے عہدیداروں پر بھی حملہ کیا، جبکہ پولیس اور مخالف اراکین پر چلی پاؤڈر بھی پھینک دی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا