English   /   Kannada   /   Nawayathi

بدعنوانی ہمارے وجود کیلئے خطرہ ہے، محمد خاتمی

share with us


کرپشن پوری مسلم امہ کیلئے تباہ کن ہے اس کی روک تھام کیلئے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے،خطاب


لندن:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)ایران کے سابق صدر اور اصلاح پسند رہ نما محمد خاتمی نے کہا ہے کہ کرپشن کا ناسور ملک بھر کے تمام اداروں میں پھیل گیا ہے جو ہمارے وجود کے لیے سنگین خطرہ ہے۔ ایرانی "اتحاد امت" کی پانچویں سالانہ کانفرنس کے موقع پر خطاب میں سابق ایرانی صدر نے کہا کہ ایران کی تمام سرکردہ جماعتوں کو کرپشن کی روک تھام کے لیے اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔ ان کا کہنا تھا کہ کرپشن پوری مسلم امہ کے لیے نقصان دہ اور تباہ کن اور اس کی روک تھام کے لیے موثر حکمت عملی اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔محمد خاتمی نے ملک میں سوسائٹی کی تنظیموں پر پابندیوں اور ان کی کڑی نگرانی ختم کرنے کی ضرورت پر بھی زور دیا۔سابق صدر نے اپنی تقریر میں امریکا کی شدید تنقید کا نشانہ بنایا اور امریکا کی طرف عاید کی جانے والی اقتصادی پابندیوں کی شدید مذمت کی۔ انہوں نے صدر حسن روحانی کی حکومت کا دفاع کیا اور حکومت کی جوہری معاہدے پر کار بند رہنے کی پالیسی کو ملک کے بابرکت قراردیا۔خیال رہے کہ سابق ایرانی صدر محمد خاتمی متعدد بار خبردار کرچکے ہیں کہ حکومت کی جانب سے شہری حقوق دبانے کے نتیجے میں ملک میں کوئی نئی بغاوت بھی کھڑی ہوسکتی ہے۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا