English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرٹھ کا نام گاندھی کے قاتل ناتھورام کے نام پر ’گوڈسے نگر‘ رکھنے کا مطالبہ

share with us

میرٹھ:17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)گزشتہ دنوں الہ آباد کا نام تبدیل کر کے پریاگ راج اور فیض آباد کا نام بدل کر ایودھیا کرنے والے وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے ایک اور بڑے شہر کا نام تبدیل کرنے کی مانگ کی گئی ہے۔ اکھل بھارتیہ ہندو مہاسبھا نے یوگی سے میرٹھ کا نام تبدیل کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

ہندو مہاسبھا نے اتر پردیش میں بی جے پی کی قیادت کرنے والے یوگی آدتیہ ناتھ سے اپیل کی ہے کہ مہاتما گاندھی کے قاتل ناتھو رام گوڈسے کو اعزاز دینے کے لئے میرٹھ کا نام بدل کر ’گوڈسے نگر‘ کر دیا جائے۔ علاوہ ازیں ہندو مہا سبھا دہلی سے ملحقہ غازی آباد کا نام دگ وجے سنگھ نگر اور ہاپوڑ کا نام اویدیہ ناتھ نگر کرنے کا بھی مطالبہ کیا ہے۔

میڈیا رپورٹوں کے مطابق ہندو مہاسبھا کے نائب صدر اشوک شرما نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے کہا کہ ’شہروں کے نام بتدیل کرنے کا مطالبہ درست ہے۔ اتر پردیش حکومت نے حال ہی میں مغلوں کے دیئے گئے ناموں کو تبدیل کیا ہے۔ تنظیم کے مطابق ہندو مہاسبھا نے گوڈسے اور اس کے ساتھی نارائن آپٹے کے اعزاز میں میرٹھ دفتر میں تقریب کا انعقاد کیا تھا۔ واضح رہے کہ ہندو مہاسبھا ناتھورام کی برسی 15 نومبر کو بلیدان دیوس کے طور پر مناتی ہے۔

غور طلب ہے کہ مہاتما گاندھی کا 30 جنوری 1948 کو قتل کر دیا گیا تھا۔ ناتھورام کا کہنا تھا کہ وہ گاندھی کے لئے گئے کچھ فیصلوں سے ناراض تھا۔ ناتھو رام کو 15 نومبر کو گاندھی کے قتل کے جرم میں پھانسی پر لٹکا دیا گیا تھا۔

 

قومی آواز

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا