English   /   Kannada   /   Nawayathi

اچھے دن کے نعرہ فلاپ: مرکزی وزیر پیوش گویل کی تقریب میں لوگوں نے کیا ہنگامہ ، وزیر کو نکالا باہر

share with us

لکھنؤ :17؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع) اتر پردیش کی راجدھانی لکھنؤ میں منعقد ایک تقریب میں شرکت کرنے کے لئے گئے مرکزی وزیر برائے ریل پیوش گوئل کو وہاں موجود لوگوں کے زبردست غصہ کا سامنا کرنا پڑا۔ ان کی مخالفت کر رہے لوگ ان سے اس قدر ناراض تھے کہ انہوں نے ان پر پھولوں کے گملے پھینک دیئے اور ان کی گاڑی کے شیشے توڑ دیئے۔ ۔ کچھ لوگوں کا یہ بھی کہنا ہے کہ مرکزی وزیر پویش گوئل کو اس حملہ میں چوٹ بھی آئی ہے۔​​​​​​​ان سب کے باوجود ان لوگوں نے ان کی گاڑی کا کافی دور تک پیچھا کیا۔ ان کے جانے کے بعد بھی لوگ کافی دیر تک تقریب گاہ کے باہر ہنگامہ کرتے رہے۔ ذرائع کے مطابق یہ سب کچھ پولس کی موجودگی میں ہوا۔

تفصیلات کے مطابق لکھنئو ناردن ریلوے کے اجلاس کے دوسرے دن مرکزی وزیر ریل پیوش گوئل کے بیان پر اجلاس میں ہنگامہ برپا ہوگیا، ریلوے ملازمین نعرے بازی کرتے ہوئے اسٹیج کی طرف بڑھے، اسی دوران وزیر ریل پیوش گوئل کو حفاظتی دستہ کے ذریعے میدان سے باہر نکالا گیا۔ تبھی ریلوے ملازمین انکی گاڑی کے آگے کود گئے، وہاں سے فورا انھیں ایئرپورٹ کی طرف روانہ کیا گیا۔حالات کو کشیدہ دیکھتے ہوئے پولیس کے اعلیٰ افسران نے انہیں  وہاں سے فوراً ایئرپورٹ کی طرف روانہ کیا۔

وزیر ریل پیوش گوئل نے  اپنے ایک بیان میں کہا کے ریلوے میں اپرینٹس کر چکے نوجوانوں کو عدالتی فیصلے کے مطابق شفاف طریقے سے ملازمت دی جائے گی۔ انہوں نے ریاستی وزیر گوپال مشرا کا نام لیتے ہوئے کہا کی اپرینٹس کر چکے نوجوانوں کو غلط راستے پر کھڑا کیا جا رہا ہے۔ انہیں غلط معلومات دے کر اندھیرے میں رکھا جا رہا ہے۔ جو ریلوے محکمہ اور نوجوانوں کے لیے ٹھیک نہیں ہے۔

پیوش گوئل نے نوجوانوں کو آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ یہ ضروری تو نہیں کے سبھی اپرینٹس مکمل کر چکے ہوئے نوجوانوں نے پوری ایمانداری سے تعلیم حاصل کی ہو، انہوں نے یہ بھی کہا کہ ہو سکتا ہے کچھ نوجوان کارخانے میں ٹریننگ کے لیے گئے ہی نہ ہوں۔ان کی اس بات سے وہاں موجود افراد برانگیختہ ہوگئے اور پھر انہوں نے نہ صرف وزیرریل کے ساتھ بدتمیزی کی بلکہ انہیں باہر نکال کر ہی دم لیا۔

 


 

  •  

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا