English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل : چلتی بس میں ٹہنی گھس گئی ، کنڈکٹر موقعۂ واردات پر ہلاک

share with us

بھٹکل 16؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) بھٹکل اورمنگلور کے درمیان چلنے والی والوو بس ساگر روڈ پر حادثہ کا شکار ہونے کی وجہ سے بس پر سوار کنڈیکٹر کے موقعۂ واردات پر دم توڑدئیے جانے کی واردات کل رات پیش آئی ہے۔ فکروخبر کو ملی اطلاعات کے مطابق منگلور سے کل شام نکلنے والی یہ بس قریب رات نو بجے بھٹکل بس اڈے پہنچی جہاں مسافروں کو اتارنے کے بعد ساگر روڈپر واقع بس ڈپو میں بس کھڑی کرنے کے لیے جاے رہے تھے۔ اس دوران مخالف سمت سے آرہی رکشہ کو بچانے کے لیے جیسے ہی بس نے داہنی جانب موڑا قریب میں واقع درخت کی ایک ٹہنی بس میں گھس گئی اور سیدھے کنڈکٹر پر جاگری جس کی وجہ سے کنڈکٹر نے موقعۂ واردات پر ہی دم توڑ دیا۔ حادثہ کی اطلاع ملتے ہی منگلور کے ایس آر ٹی سی بس ڈپو کے ذمہ دار رات دیر گئے بھٹکل پہنچے اور کنڈکٹر کی موت پر اپنے گہرے دکھ کا اظہار کیا۔ اس موقع پر بھٹکل بس اڈے کے ذمہ داران بھی موجود تھے۔ بھٹکل شہری پولیس تھانہ میں معاملہ درج کرلیا گیاہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا