English   /   Kannada   /   Nawayathi

میرے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا: شاہد آفریدی

share with us

اسلام آباد:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بھارتی میڈیا نے شاہد آفریدی کے کشمیر کے تعلق سے بیان پر کہا ہے کہ پاکستان کشمیر کو سنبھالنے میں ناکام ہوا ہے۔پاکستان کے سابق کرکٹر شاہد خان آفردیدی نے بھارتی میڈیا پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا جارہا ہے۔آفریدی کے بیان کی حمایت میں جموں و کشمیر کے سابق وزیر اعلیٰ عمر عبداللہ نے بھارتی میڈیا پر تنقید کی ہے۔

عمر نے اپنے ایک ٹویٹ میں کہا: 'مجھے سمجھ میں نہیں آرہا ہے کہ بھارتی میڈیا آفریدی کے کس بیان پر خوشی منارہی ہے۔ آفریدی نے کشمیر کی آزادی کی حمایت اور انسانی حقوق کی پامالیوں پر سے متعلق بیان دیا ہے، تو یہ کس طرح بھارت کی جیت ہے؟'۔

واضح رہے کہ آفریدی نے برطانوی پارلیمان میں طلبا سے تبادلہ خیال کرنے کے دوارن پریس کانفرنس کے خطاب کرتے ہوئے مسئلہ کشمیر کے حل کی وکالت کی تھی۔

آفریدی کا کہنا تھا: کشمیر کوئی تنازعہ نہیں ہے، جو لوگ وہاں پر رہ رہے ہیں، وہ مشکلات میں ہیں۔ میں کہتا ہوں پاکستان کو کشمیر نہیں چاہئے۔ بھارت کو بھی مت دو۔ کشمیر الگ ملک بنے۔ کم سے کم انسانیت تو زندہ رہے۔ وہاں جو ہلاکتیں ہورہی ہیں، کم سے کم وہ تو بند ہونگی'۔انہوں نے مزید کہا: 'پاکستان کے حالات ایسے بھی خراب ہیں۔ ہم تو پہلے سے ہی چار صوبے نہیں سنبھال پارہے ہیں تو کشمیر کو لیکر کیا کریں'۔

آفریدی کے اس بیان کے بعد بھارتی میڈیا نے کہا کہ شاہد آفریدی نے کشمیر کے حوالے سے پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کو سبق سکھایا ہے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق آفریدی کا کہنا ہے کہ پاکستان کو کشمیر کا دعویدار نہیں بننا چاہئے، کیونکہ پہلے ہی چار ریاستیں ان سے نہیں سنبھالی جارہی ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا