English   /   Kannada   /   Nawayathi

گوا حکومت نے مچھلیوں کی درآمد ات پرسے اٹھائی پابندی 

share with us

بھٹکل 15؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) اترکنڑا اور جنوبی کنیرا سمیت اڈپی سے گوا برآمد کی جانے والی مچھلیوں پر عائد پابندی گوا حکومت نے ختم کردی ہے ،اس کے بعد اب گوا میں دوبارہ مچھلیوں کی بازاروں کی رونق لوٹ آئے گی۔ دراصل جولائی میں گوا برآمد کی جانے والی مچھلیوں میں فارمولین کی موجودگی کی بعد گوا حکومت نے مچھلیوں کے تاجروں کے لیے محکمۂ اغذیہ سے تصدیق لازمی قرار دی تھی جس کے بعد ہی مچھلیاں گوا کے بازاروں میں فروخت کی جاسکتی تھی۔ اسی قانون کے تحت گذشتہ ہفتہ ان احکامات کے نفاذ میں سختی لائی گئی تھی اور اترکنڑا ، اڈپی اور جنوبی سے جانے والی لاریوں کی ایک بڑی تعداد چیک پوسٹ پر روک دی گئی تھی۔اب گوا حکومت کے اس حالیہ فیصلہ سے جہاں مذکورہ تین اضلاع کے مچھلی تاجروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے وہیں عوام اس وجہ سے مایوسی کے شکار ہوگئے ہیں کہ ان علاقوں میں آسمان کو چھورہی مچھلیوں کی قیمتوں میں کمی کی امید بھی ختم ہوگئی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا