English   /   Kannada   /   Nawayathi

امریکا کوفوجی بحران کا سامنا ،روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے ،امریکی کانگریس کا انتباہ

share with us

واشنگٹن:15؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی کانگریس کے پینل نے خبردار کیا ہے کہ امریکا کو قومی سلامتی اور فوجی بحران کا سامنا ہے، روس اور چین سے جنگ ہوئی تو شکست ہوسکتی ہے۔امریکی صدر کی دفاعی حکمت عملی پر غور کرنے والی نیشنل ڈیفنس اسٹریٹجی کمیشن کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ چین اور روس امریکی دفاع قوت کو ناکارہ بنانے کی صلاحیت بڑھا رہے ہیں جبکہ امریکی فوج کی عالمی بالادستی خطرناک حد تک زوال کا شکار ہے، اس کی وجوہات دونوں بڑی سیاسی جماعتوں کے فیصلے اور 2011 کے بجٹ کنٹرول اقدامات ہیں۔امریکی فوج ایشیا اور یورپ میں اثرورسوخ کھو رہی ہے، فوجی طاقت کا توازن بگڑنے کی صورت میں تصادم کے خطرات بڑھ گئے ہیں، ان حالات میں کسی بڑی لڑائی کی صورت میں امریکی فوج کو بڑا جانی و مالی نقصان اٹھانا پڑسکتاہے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ امریکی فوج کو رواں سال کا بجٹ 70 ارب ڈالر ہے یہ روس اور چین کے مشترکہ فوجی بجٹ سے بھی زیادہ ہونے کے باوجود این ڈی ایس کے طیشدہ مقاصد کے حصول کیلیے ناکافی ہے، امریکی فوج کے بجٹ میں سالانہ 3 سے 5 فیصد اضافہ کیاجائے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا