English   /   Kannada   /   Nawayathi

سری لنکا کی پارلیمنٹ کا نئے وزیراعظم پر عدم اعتماد

share with us


سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر راجا پاکشے کو گزشتہ ماہ وزیر اعظم مقرر کر دیا تھا


کولمبو:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سری لنکا کی سپریم کورٹ کے حکم پر بحال ہونے والی پارلیمنٹ نے نئے وزیراعظم مہندا راجا پاکشے کے خلاف بدھ کے روز تحریک عدم اعتماد منظور کر لی ہے۔ سری لنکا کے صدر میتھری پالا سری سینا نے سابق صدر راجا پاکشے کو گزشتہ ماہ وزیر اعظم مقرر کر دیا تھا۔ پارلیمان میں منظور ہونے والی اس تحریک کے بعد راجا پاکشے کو اپنے منصب سے یقینی طور پر مستعفی ہونا پڑے گا۔ رواں برس ستائیس اکتوبر کے بعد پہلی مرتبہ پارلیمنٹ کا اجلاس طلب کیا گیا۔ اس وقت صدر میتھری پالا سری سینا نے پارلیمنٹ کو معطل کر دیا تھا۔ سپریم کورٹ نے منگل تیرہ نومبر کو دائر اپیل پر مختصر حکم سناتے ہوئے پارلیمنٹ کو اگلے ماہ تک اپنی کارروائی جاری رکھنیر کی ہدایت کی تھی۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا