English   /   Kannada   /   Nawayathi

کیلیفورنیا کی جنگلاتی آگ: ہلاکتوں کی تعداد 48 تک پہنچ گئی

share with us


ڈیڑھ سو سے زائد امدادی کارکنوں کی ٹیمیں ان علاقوں میں متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں


واشنگٹن:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی ریاست کیلیفورنیا کی تاریخ کی سب سے خوفناک جنگلاتی آگ کی لپیٹ میں آ کر ہونے والی ہلاکتوں کی تعداد اڑتالیس تک پہنچ گئی ہے۔ ڈیڑھ سو سے زائد امدادی کارکنوں کی ٹیمیں ان علاقوں میں متاثرین کی تلاش جاری رکھے ہوئے ہیں جہاں اب آگ بجھ چکی ہے۔ جلی ہوئی نعشوں کا ڈی این اے ٹیسٹ شروع کر دیا گیا ہے۔ اس آگ نے پیراڈائز نامی کانٹی میں تقریبا آٹھ ہزار مکانات کو جلا کر راکھ کر دیا۔ جنگلاتی آگ سے بے گھر ہونے والوں کی تعداد ایک لاکھ کے قریب ہے۔ اس وقت تین ہزار کے قریب فائر فائٹرز اس جنگلاتی آگ پر قابو پانے کی کوشش میں ہیں۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا