English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی ایرانی میزائل سعودیہ کے خلاف استعمال کر رہے ہیں، امریکا

share with us


واشنگٹن تہران پر دہشت گردی کی پشت پناہی روکنے کے لیے غیرمعمولی دباؤ ڈال رہا ہے،ترجمان وزارت خارجہ


واشنگٹن:14؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکا نے ایک بار پھر یمن کے حوثی باغیوں کی جانب سے سعودی عرب پر میزائل حملوں کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ حوثی جنگجو ایران سے حاصل کردہ میزائلوں سے سعودی عرب پرحملے کررہیہیں۔ امریکی وزارت خارجہ کی ترجمان ھیذر نویرٹ نے ایک بیان میں کہا کہ واشنگٹن تہران پر دہشت گردی کی پشت پناہی روکنے کے لیے غیرمعمولی دباؤ ڈال رہا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حوثی باغی سعودی عرب کے خلاف جو میزائل استعمال کررہے ہیں وہ ایران سے حاصل کردہ ہیں۔ادھر با خبر ذرائع کے مطابق امریکی انتظامیہ حوثی جنگجو گروپ کو بھی دہشت گردی کی فہرست میں شامل کرنے پر غور کررہی ہے۔اخبار "واشنگٹن پوسٹ" کے مطابق امریکا مشرق وسطی میں ان گروپوں کے حوالے سے مزید سخت پالیسی اپنانے کے لیے کوشاں ہے جنہیں ایران کی پشت پناہی حاصل ہے۔امریکاکی جانب سے حوثیوں کو بلیک لسٹ کرنے کا مقصد اس گروپ کو مزید تنہا کرنا ہے مگر خدشہ یہ ہے کہ اگر امریکا نے اس گروپ پر پابندیاں عاید کی تو اس کے نتیجے میں یمن میں انسانی بحران مزید گھمبیر ہو جائے گا۔
 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا