English   /   Kannada   /   Nawayathi

جاپان اور امریکہ کا شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے پر اتفاق

share with us


پیانگ یانگ کے جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری کے لئے اس پر دباؤ برقرار رکھنا ضروری ہے ، مائیک پینس 


ٹوکیو:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جاپان اور امریکہ نے ایک بار پھر شمالی کوریا کے خلاف پابندیاں برقرار رکھنے کی یقین دہانی کی ہے ۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق ملکی دورے پر ائے ہوئے امریکی نائب صدر مائیک پینس سے بات چیت کے دوران جاپانی وزیر اعظم شینزواپے نے اس بات پر اتفاق کیا کہ شمالی کوریا کے خلاف جوہری ہتھیاروں سے دستبرداری تک پابندیاں برقرار رکھنا صورت حال کا تقاضا ہے ۔ ملاقات کے دوران دونون عہدیداروں نے توانائی ، انفراسٹرکچر اور خطے کے ممالک کو قرض کی فراہمی میں دوطرفہ تعاؤن کے فروغ پر بھی اتفاق کیا ۔ امریکی نائب صدر نے اس موقع پر کہا کہ خطے میں امن و خوشحالی کے لئے امریکہ جاپان تعاؤن انتہائی اہمیت کا حامل ہے انہوں نے کہا کہ جاپان نہ صرف امریکہ کا اتحادی بلکہ قریبی دوست ملک بھی ہے تاہم انہوں نے کہا کہ جاپان کو ہتھیاروں کے پروگرام کا دائرہ محدود کرنے کے لئے ڈومور کی ضرورت ہے ۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا