English   /   Kannada   /   Nawayathi

ناراض طالب علم نےاسکول کےہاسٹل میں لگائی آگ ، آگ میں جھلس کر ۱۱ بچےہلاک ، چالیس زخمی

share with us

راکائی :13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)جنوب مغربی یوگنڈا کے ضلع راکائی کے گاؤں مانیا کے سینٹ برنارڈ اسکول کی انتظامیہ نے نظم وضبط کی خلاف ورزی پر ایک طالب علم کو نکال دیا تھا جس پر غصے میں آکر طالب علم نے اپنے ساتھیوں کے ساتھ مل کر اسکول کی عمارت کو آگ لگا دی۔اسکول میں لگنے والی آگ سے ہاسٹل مکمل طور پر تباہ ہوگیا جب کہ آگ میں جھلس کر 11 بچے ہلاک اور 40 زخمی ہوگئے۔ ہلاک اور زخمی ہونے والوں کو اسپتال منتقل کیا گیا جہاں 10 سے زائد بچوں کی حالت نازک بتائی جا رہی ہے جس کے باعث ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ ہے۔یوگنڈا پولیس ترجمان ایمیلیو کئیما نے بتایا کہ ناراض طالب علم نے دیگر 4 طلبہ کے ساتھ مل کر اسکول کے ہاسٹل میں آگ لگائی تھی۔ پولیس نے مشتبہ طلبہ کو حراست میں لے لیا جب کہ غفلت برتنے پر اسکول وارڈن کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ہلاک و زخمی ہونے والے طلبہ کی عمریں 15 اور 16  سال  کے درمیان ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا