English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایمنسٹی نے آنگ سان سوچی سے انسانی حقوق کا ایوارڈ واپس لے لیا

share with us

ینگون:13؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیم ایمنسٹی انٹرنیشنل نے میانمار کی خاتون رہنما آنگ سان سوچی سے وہ ایوارڈ واپس لینے کا فیصلہ کیا ہے جو انہیں 2009 میں جمہوریت کی بحالی اور انسانی حقوق کے لیے کوششوں پر دیا گیا تھا۔ ایمنسٹی کے مطابق اس فیصلے کی وجہ میانمار میں روہنگیا مسلمانوں کے خلاف ہونے والے مظالم اور زیادتیوں کے حوالے سے مناسب کردار ادا کرنے میں ناکامی ہے۔ سوچی کی جماعت نیشنل لیگ فار ڈیموکریسی 2015 میں برسر اقتدار آئی تھی۔ میانمار کی فوج کی طرف سے روہنگیا مسلمانوں کے خلاف کارروائیوں پر سوچی کی طرف کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا تھا۔ ایمنسٹی کے علاوہ کئی دیگر یونیورسٹیز اور ادارے بھی سوچی کو دیے گئے اعزازات واپس لے چکے ہیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا