English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی حکومت کا عربی زبان وادب کے فروغ کیلئے نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان 

share with us


ریاض:12؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب کی حکومت نے عربی زبان وادب بالخصوص فصیح عربی شاعری کے فروغ اور اس کی حوصلہ افزائی کے لیے ایک نئے ثقافتی ایوارڈ کا اعلان کیا ہے۔تفصیلات کے مطابق خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی جانب سے منظور لینے کے بعد شہزادہ عبداللہ الفیصل ایوارڈ کا اعلان شاہی مشیر شہزادہ خالد الفیصل نے اگزشتہ روز ایک ثقافتی تقریب کے دوران کیا۔شہزادہ خالد الفیصل کاکہنا تھا کہ ثقافتی ایوارڈ کے اعلان کا مقصد عربی شاعری کی نشرو اشاعت، اس کے وجود، فروغ، عرب قصیدہ گوئی کی معاون تحریکوں کی مدد، اس کی تاریخ،شاعری کی اصناف،اوزان، قوافی کے فروغ اور اس میدان میں کام کرنے والوں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے۔ایک ملین ریال مالیت کے ثقافتی ایوارڈ کو تین حصوں میں تقسیم کرکے ادا کیا جائے گا۔ پانچ لاکھ ریال معاصر شاعر کو دیئے جائیں گے۔ اس کا انتخاب ایک کمیٹی کرے گی۔ شاعر کے لیے ضروری ہے کہ فصیح عربی زبان میں اس کی شاعری کے کم سے کم تین دیوان شائع ہو چکے ہو۔ نیز اسے شاعری کی تمام اصناف کا ملکہ حاصل ہو۔ایوارڈ کا دوسرا حصہ 3 لاکھ ریال رکھا گیا ہے۔ یہ رقم عرب تھیٹر شاعری کے لیے مختص ہے جب کہ 2 لاکھ ریال معاصر شعرا کے کلام کی گائیکی کے لیے مقررہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا