English   /   Kannada   /   Nawayathi

اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں مولاناآزادکے یوم پیدائش پر

share with us

بھٹکل 12؍ نومبر 2018(فکروخبر نیوز) مولاناابوالکلام آزاد کے یوم پیدائش پر طلباء کے اندر انکی شخصیت کے پہلوؤں کواجاگر کرنے، وطن عزیز ہندوستان کے لئے قربانیاں پیش کرنے کی کوششوں کو بیان کرنے کے مقصد سے اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول بھٹکل میں مولاناآزاد لینگویج اینڈ لائبریری کلب کے زیر اہتمام "یوم تعلیم" منایاگیا اس جلسہ کاآغاز جماعت ہشتم کے طالب علم عبدالرحمن کی تلاوت کلام پاک سے ہوا ۔اسکےبعد گلدستہ عقیدت میں نعتِ پاک دہم جماعت کے طالب علم مشرف محی الدین نے پیش کی ،استقبالیہ کلمات کے بعد مہمان خصوصی جناب شمش الدین شیخ(آفیسر محکمہ اقلیتی بہبود،بھٹکل)کاتعارف اردوادب کے استادجناب نورمحمدنے پیش کیا اسکے بعد طلباء نے مولاناآزاد کی شخصیت کے عنوان پر تقریریں پیش کیں،جماعت ہشتم کے طلباء مفازاحمد ابن مبین ائیکری نے مولاناآزاد قومی یکجہتی کے علمبردار پر ،محمدجوادابن محمدجاویدناگرمٹ نے مولاناآزاد کی شخصیت ،دہم کے طالب علم خبیب احمدابن مولاناخواجہ معین الدین اکرمی نے مولانا آزاد کی ناقابل فراموش خدمات پر تقریریں پیش کیں،اسکے بعد جناب محی الدین خطالی(استادانگریزی ادب) نے طلباء سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ اس یوم تعلیم پر یہ عزم کریں کہ علم کے ساتھ ادب بھی حاصل کریں کتابوں ودیگراشیاء کابھی ادب اپنے اندرکریں،مہمان خصوصی نے مولاناابوالکلام آزاد کی زندگی کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالتے ہوئے طلباء سے مولاناکی طرح بننے کےلئے تعلیم میں دلچسپی پیداکرتے ہوئے آگے بڑھیں گے توایک اچھے قائد بن سکتے ہیں۔ ساتھ ہی ساتھ تعلیم حاصل کرنے کے لئے محکمہ اقلیتی بہبود کے طرف سے ملنےوالی سہولیات کاذکر کیا اوراس موقع پر کتابچہ کی رونمائی کی۔صدراتی خطاب کرتے ہوئے جناب شبیردفعدار(صدرمدرس اسلامیہ اینگلو اردو ہائی اسکول)نے طلباء کو تعلیم ،ادب کے ساتھ اخلاق پر بھی توجہ دیتے ہوئے مولاناآزاد کی شخصیت سے رہنمائی حاصل کرنے پرزوردیا.آخر میں جناب عبدالرشید مرزانکر (استادعلم سائنس)نے طلباء کو موجودہ حالت اور مولاناآزادکو آزادی کے وقت جومسائل درپیش تھے اس سے انہوں نے جو حل نکالااس سے سبق لے کر آگے بڑھنے کی ترغیب دی اورانہی کے شکریہ کلمات پر جلسہ اختتام کو پہنچا،جلسہ کی نظامت کے فرائض عبدالحفیظ ندوی نے انجام دیئے-

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا