English   /   Kannada   /   Nawayathi

بھٹکل میں ٹیپو جینتی کی شاندار تقریب کا انعقاد ، مقررین نے بتایا ٹیپو کو عظیم مجاہدِ آزادی ، ہندو مسلم کے اتحاد کے بغیر اس ملک کی ترقی ممکن نہیں ،

share with us

ہم ہر اس شخص سے محبت کریں گے جو ٹیپو سلطان سے محبت کرے گا اور ہم ہر اس سے دشمنی رکھیں گے جو ٹیپو سلطان سے نفرت کرے گا : مولانا محمد اقبال نائطے ندوی 

بھٹکل 10؍ نومبر2018(فکروخبرنیوز) ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی پوری زندگی میں امن ومحبت کا پیغام دیا ۔ انسانیت کے لیے وہ امن کا درس دیتے تھے ، ہر ایک کے ساتھ خوش اخلاقی کے ساتھ پیش آتے اور اچھا برتاؤ کرتے ۔ آج چند طاقتیں ملک کی شبیہہ بگاڑنے کی کوشش میں ہے اور ملک کو توڑنے کی کوششیں ہورہی ہے اور اس معاملہ پر سیاست ہورہی ہیں۔ یہ بات یاد رکھی جانی چاہیے کہ جو ٹیپو سے محبت رکھتا ہے وہ اس ملک سے بھی محبت رکھتا ہے اور جو ٹیپو سے دشمنی رکھتا ہے وہ اس ملک سے بھی دشمنی رکھتا ہے، ہم ہر اس شخص سے محبت کریں گے جو ٹیپو سلطان سے محبت کرے گا اور ہم ہر اس سے دشمنی رکھیں گے جو ٹیپو سلطان سے نفرت کرے گا۔ ان باتوں کا اظہار استاد جامعہ اسلامیہ بھٹکل مولانامحمد اقبال صاحب نائیطے ندوی نے کیا ۔ مولانا موصوف تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے منائی جارہی ٹیپو جینتی تقریب سے خطاب فرمارہے تھے۔ مولانا نے اپنے پرزور خطاب میں کہا کہ ٹیپو سلطان نے جس طرح کا امن کا درس دیا س کی مثال ملنی مشکل ہے ، ہندوؤں پر بھی جب ظلم وستم ہونے لگے او راس وقت کے لوگو ں نے جب ٹیپو سلطان سے اس بات کی شکایت کی تو انہو ں نے تاریخی خطوط لکھ کر ہندوؤں سے اپنی محبت کا اظہار کرتے ہوئے دشمنوں سے نمٹنے کی بات بھی کہی ۔ آج اس عظیم حکمراں کو بعض لوگ مسلم مخالف کے طور پر پیش کرنے کی کوشش کررہے ہیں جبکہ حقیقت یہ ہے کہ وہ نہ کسی ہندو کے دشمن تھے اور نہ کسی مسلمان کے بلکہ ہر وہ اس شخص سے برسرِ پیکار رہے جنہوں نے اس ملک سے غداری کرنے کی کوشش کی چاہے اس کا تعلق کسی بھی مذہب سے کیوں نہ ہو ۔ مولانا نے اپنی تقریر میں ان کے کئی ایک کارناموں پر روشنی ڈالتے ہوئے اس معاملہ کو سیاست سے دور رکھنے کی نصیحت کی او رکہا کہ ٹیپو ایک عظیم مجاہدِ آزادی تھی او رانہیں مجاہدِ آزادی کے طور پر جانا چاہیے ۔ یہ ملک اب دشمنوں کی نظر میں کھٹک رہا ہے اس لیے وہ نت نئی تدابیر اختیار کرتے ہوئے اس کی ترقی پر روک لگانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ یہاں مذہب کی بنیاد پر نہیں ہمیں انسانیت کی بنیاد پر اتحاد کا مظاہرہ کرنا ضروری نہیں جس کے بغیر اس ملک کی ترقی ممکن نہیں ۔ اس موقع پر اسٹیج پر موجود ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر ، مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری اور صدر جلسہ جناب مٹا صادق نے بھی اپنے اپنے خیالات کا اظہار کے دوران ٹیپو سلطان رحمۃ اللہ علیہ کو انسانیت کا خدمتگار قرار دیا۔ تعلقہ انتظامیہ کی جانب سے اسکولی سطح پر تحریری اور تقریری مقابلوں کاانعقاد کیا گیا جس میں اول دو م اور سوم آنے والوں کو خصوصی انعامات سے نوازا گیا ۔ اسٹیج پر اسسٹنٹ کمشنر ساجد ملا ، تحصیلدار وی این بھاٹکر ، ڈی وائی ایس پی ویلائنٹائن ڈیسوزا ،اور دیگر اداروں کے ذمہ داران موجود تھے۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا