English   /   Kannada   /   Nawayathi

ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہد حضرت ٹیپو سلطان شہیدؒ ہیں:مولانا سید انظر شاہ قاسمی

share with us


حضرت ٹیپوؒ پر الزامات لگانے والے ملک و ملت کے دشمن اور غدار ہیں: شاہ ملت مولانا سید انظر شاہ قاسمی



بنگلور، 10 ؍نومبر (محمد فرقان): ہندوستان کی جنگ آزادی کیلئے مسلمانوں نے جتنا خون بہایا ہے اتنا کسی اور قوم نے پسینہ تک نہیں بہایا۔پھر بھی آج اغیار مسلمانوں سے انکی شہریت ہونے کا ثبوت مانگتے ہیں۔پہلے تو یہ صرف ہمیں نشانہ بنایا کرتے تھے لیکن اب یہ لوگ اسلام کی معزز شخصیات اور ہندوستان کی جنگ آزادی کے اولین مجاہدین کو بھی نشانہ بنا رہے ہیں۔جس میں سرفہرت شیر ہند حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ ہیں۔جنہوں نے نہ صرف ہندوستان کی آزادی کیلئے جنگ شروع کی بلکہ اسی کیلئے اپنی زندگی کو وقف کردیا اور جام شہادت نوش کرگئے۔ایسے شخص پر تنقید کرنا اور انکی کردار پر انگلیاں اٹھانا قابلِ مذمت ہے۔یہ ہم کبھی برداشت نہیں کرسکتے۔مذکورہ خیالات کا اظہار مسجد زبیدہ، الیکٹرانک سٹی، بنگلور میں ہزاروں مسلمانوں کو خطاب کرتے ہوئے شیر کرناٹک، شاہ ملت حضرت مولانا سید انظر شاہ قاسمی مدظلہ کیا۔

شاہ ملت نے دوٹوک الفاظوں میں فرمایا کہ جس شخص کے رات دن انگریز کی بغاوت اور ہند کی آزادی کی جدوجہد میں گزر گئے اس شخص پر تنقید کرنے والے ملک و ملت کے دشمن اور غدار ہیں۔انہیں ہندوستان میں رہنے کا کوئی حق نہیں۔شاہ ملت نے فرمایا کہ حضرت ٹیپو سلطانؒ بڑے متقی اور پرہیزگار انسان تھے۔ان کا عدل و انصاف تمام مذاہب والوں کے ساتھ یکساں ہوا کرتا تھا۔اگر کسی نے گناہ کیا ہو چاہئے وہ اپنا ہی بیٹا کیوں نہ ہو اسے سزا دی جاتی۔مولانا شاہ قاسمی نے فرمایا حضرت ٹیپوؒ نے جہاں مساجد و مدارس کو زمین دیں وہیں مندر اور چرچ کو بھی زمین عطاء کی۔مولانا نے فرمایا کہ آج اگر ہم ہندوستان میں آزادی کی سانس لے رہے ہیں تو یہ حضرت ٹیپو سلطان شہید ؒ کی دَین ہے۔مولانا نے ولولہ انگیز خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ ہمیں فخر ہے کہ ہمارے سماج میں ٹیپو جیسا ایک مجاہد تھا۔انہوں نے مسلمانوں کو مخاطب کرتے ہوئے فرمایا آج مسلمان اپنے آباؤ اجداد کی تاریخ کو بھلا چکے ہیں انہوں نے اپیل کی کہ آج ضرورت ہے کہ ہم اپنے محسنوں کی سیرت کو پڑھتے ہوئے اپنی زندگی میں اتاریں اور کوئی بھی دشمن ہمارے محسنوں پر انگلی اٹھائے تو اسکا منہ توڑ جواب دیں۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا