English   /   Kannada   /   Nawayathi

حالات سے تنگ عراقی خاتون اپنے معذوربچے کو بے سہار اچھوڑ کرچلی گئی

share with us


عراقی حکومت نے معذور بچے کی فریاد سنی لی،شام سے معذوربچے اوراس کے آٹھ سالہ بھائی کو وطن واپس پہنچادیاگیا


بغداد:04؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)عراق میں غربت اور تنگ دستی کے باعث ایک خاتون اپنے معذور بچے کو حالات کے رحم وکرم پر چھوڑ کرشام میں پناہ گزین کیمپوں میں رہائش اختیار کرنے کے لیے چلی گئی۔ ادھر دوسری جانب عراقی وزارت خارجہ نے معذور بچے کی سوشل میڈیا پر فریاد سامنے آنے کے بعد انہیں وطن واپس لانے کی کوششیں شروع کردیں جس کے بعد معذور بچے اور اس کے 8 سالہ چھوٹے بھائی قیس کو عراق پہنچا دیا گیا ہے۔عرب ٹی وی کے مطابق عباس نامی بچے کا آدھا جسم مفلوج ہے۔ اس کا اکلوتا سہارا اس کی ماں تھی اور وہ بھی غربت سے تنگ آکر اسے چھوڑ کر چلی گئی۔ یہ لوگ شام میں ایک پناہ گزین کیمپ میں رہائش پذیر ہیں،مگر ماں ایک اور شخص کے ساتھ شادی کرکے چلی گئی۔ماں سے بچھڑ جانے والے بچے عباس نے سوشل میڈیا پر پوسٹ ایک فوٹیج میں بتایا کہ اس کی ماں اور دیگر افراد غربت سے تنگ تھے۔ ماں نے شام میں کسی شخص کے ساتھ شادی کا بھی پروگرام بنا لیا تھا۔ عباس نے کہاکہ مجھے اس وقت صدمہ پہنچا جب ماں نے کہا کہ میں تمہیں تقدیر کیحوالے کرنے جا رہی ہوں۔ادھر عراقی وزارت خارجہ کے ترجمان احمد محجوب نے ایک بیان میں بتایا کہ سوشل میڈیا پرفوٹیج کے وائرل ہونے کے بعد عباس اور اس کے بھائی قیس کو شامی پناہ گزین کیمپ سے واپس عراق پہنچادیا گیاہے۔ اب دونوں بچے حکومت کی تحویل میں ہیں اور ان کی مناسب دیکھ بحال کی جا رہی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا