English   /   Kannada   /   Nawayathi

الحدیدہ میں یمنی فوج کا بڑا آپریشن ، مشرقی علاقے میں جھڑپیں،36جنگجوہلاک

share with us


سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں،ذرائع

\
صنعاء:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے ساحلی علاقے الحدیدہ میں سرکاری فوج نے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں کے خلاف ایک بڑے آپریشن کا آغاز کر دیا ہے۔دوسری جانب مشرقی الحدیدہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان خون ریز جھڑپوں کی اطلاعات ہیں۔عرب ٹی وی کے مطابق مشرقی الحدیدہ میں سرکاری فوج اور باغیوں کے درمیان ایک دوسرے پر درمیانے اور بھاری ہتھیاروں سے حملے کیے جا رہے ہیں۔16 کلو میٹر نامی علاقے میں پیش قدمی کے بعد العمالقہ بریگیڈ کے حملوں میں 36 حوثی باغی ہلاک اوردرجنوں زخمی ہوئے ۔خیال رہے کہ یمن کی سرکاری فوج نے جمعرات اور جمعہ کے روز الحدیدہ گورنری کے مختلف مقامات پر حوثی باغیوں کے ٹھکانوں پر وسیع پیمانی پر بمباری کی۔ بمباری میں الحدیدہ کے جنوبی داخلے راستوں پر قائم باغیوں کے مراکز کو خاص طور پر نشانہ بنایا گیا۔

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا