English   /   Kannada   /   Nawayathi

بحرین ، سکیورٹی حکام کو مطلوب 6 افراد کی بیرون ملک منتقلی کی کوشش ناکام

share with us


انتظامیہ نے ان تمام افراد کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ،بحرینی وزارت داخلہ 


منامہ:03؍نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)بحرین کی وزارت داخلہ نے اعلان کیا ہے کہ سکیورٹی حکام کو مطلوب، دہشت گردی کے مقدمات میں سزا یافتہ 6 تخریب کاروں کو بیرون ملک منتقل کرنے کی کوشش ناکام بنا دی گئی ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق وزارت داخلہ کی جانب سے جاری ایک بیان کے مطابق سکیورٹی اداروں نے سماہیج کے علاقے میں ساحل سے ایک کشتی کے ذریعے مذکورہ 6 افراد کو غیر قانونی طور پر منتقل کرنے کی کارروائی کو ناکام بنا دیا۔ یہ کشتی خاص طور پر اسی مقصد کے لیے تیار کی گئی تھی۔بیان میں بتایا گیا کہ تحقیقا سے یہ بات سامنے آئی ہے کہ پکڑے جانے والے افراد میں ایک شخص کا رابطہ ایک مفرور دہشت گرد سے تھا جو اس وقت ایران میں موجود ہے۔ اسی شخص نے مذکورہ چھ افراد کی روپوشی اور ان کی اسمگلنگ کی کارروائی کا انتظام کیا تھا۔علاوہ ازیں سکیورٹی حکام کی کوششوں سے متعدد مشتبہ افراد کی شناخت کی گئی ہے جنہوں نے مذکورہ مطلوب افراد کو پناہ دینے اور ان کی مدد کرنے میں حصّہ لیا۔ متعلقہ انتظامیہ نے ان تمام افراد کو استغاثہ کے سامنے پیش کرنے کے لیے اقدامات مکمل کر لیے ۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا