English   /   Kannada   /   Nawayathi

پاکستان کالعدم تنظیموں کے خلاف قانون بنائے: امریکہ

share with us

اسلام آباد:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکہ نے حکومت پاکستان سے کہا ہے کہ وہ شدت پسند مذہبی تنظیموں کے خاتمے کے لیے قانون سازی کرکے اسے نافذ کرے۔

امریکہ کی جانب یہ بیان اس وقت دیا گیا جب گزشتہ ہفتے انکشاف ہوا تھا کہ جماعت الدعوۃ اور فلاح انسانیت فاؤنڈیشن اب کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکل چکی ہیں جبکہ امریکہ نے ان دونوں جماعتوں کو دہشت گرد تنظیم قرار دےچکا ہے۔

خیال رہے امریکہ کی جانب سے یہ بیان سپریم کورٹ کے فیصلے پر مذہبی جماعتوں کے احتجاج سے کچھ گھنٹوں پہلے دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ پاکستانی میڈیا میں رپورٹز سامنے آئیں تھیں کہ 'جماعت الدعوۃ، فلاح انسانیت فاؤنڈیشن کالعدم نہیں رہیں' ۔

رپورٹز میں مزید کہا گیا تھا کہ اقوام متحدہ کی ایک قرارداد کے تحت جاری کیے گئے صدارتی آرڈیننس کی معیاد کے خاتمے کے بعد حافظ سعید کی سربراہی میں چلنے والی 'جماعت الدعوۃ' اور 'فلاح انسانیت فاؤنڈیشن' کالعدم جماعتوں کی فہرست میں نہیں رہیں۔

اس حوالے سے اطلاعات ہیں کہ نئی حکومت ان تنظیموں پر عائد پابندی کی مدت میں اضافے کے لیے غور کررہی ہے۔

امریکہ اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ اس صورتحال میں پاکستان کو فوری طور پر قانون سازی کرنے کی ضرورت ہے۔


 

 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا