قازقستان کے رہنما کی جانب سے سعودی بادشاہ اور ولی عہد کو دورے کی دعوت

share with us

آستانہ:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)قازقستان کے صدر نور سلطان نذربائیوف نے سعودی شاہ سلمان اور ولی عہد محمد بن سلمان کو اپنے ملک کے دورے کی دعوت دی ہے۔ یہ بات اہم ہے کہ نذربائیوف کے ترک صدر رجب طیب ایردوآن سے نہایت قریبی تعلقات ہیں۔ استنبول میں صحافی جمال خاشقجی کے قتل کے بعد سعودی عرب اور ترکی کے درمیان کشیدگی کے تناظر میں اس دعوت کو نہایت اہم قرار دیا جا رہا ہے۔ اس سے قبل ترکی کی جانب سے شام میں روسی طیارہ مار گرائے جانے کے واقعے پر بھی قازقستان کے صدر نےایک متحرک کردار ادا کیا تھا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا