English   /   Kannada   /   Nawayathi

حوثی باغی سعودی عرب اور امارات پر حملے بند کریں: امریکا

share with us

دبئی:یکم نومبر2018(فکروخبر/ذرائع)امریکی وزارت خارجہ نے یمن میں ایران نواز حوثی باغیون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر حملے بند کریں۔امریکی وزارت خارجہ کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ حوثی باغیوں کی طرف سے سعودی عرب اور متحدہ عرب امارات پر میزائل حملے اور ڈرون طیاروں کی مدد سے کارروائیاں ناقابل قبول ہیں۔وزارت خارجہ سعودی عرب کی قیادت میں قائم عرب فوجی اتحاد پر بھی زور دیا کہ وہ یمن میں باغیوں کے خلاف فضائی حملوں میں شہریوں کا تحفظ یقینی بنائیں۔بیان میں مزید کہا گیا ہے کہ یمن جنگ کے خاتمے کے لیے ماحول کو سازگار بنانا ضروری ہے۔ اس لیے فریقین ایک دوسرے کے خلاف طاقت کے استعمال سے گریز کریں اور امن بات چیت کو آگے بڑھانے کی عالمی مساعی میں ساتھ دیں۔ادھر اقوام متحدہ کے ایک باخبر ذریعے کے مطابق رواں ماہ کے آخر تک سویڈن کی میزبانی میں یمن کے حوالے سے امن مذاکرات متوقع ہیں۔ سوئٹرزلینڈ اور آسٹریا نے بھی یمن جنگ کے خاتمے کے لیے مذاکرات کی میزبانی کی پیش کش کی ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا