English   /   Kannada   /   Nawayathi

سعودی ڈاکٹر کا 30 برس بعد اپنے پرائمری ٹیچر کا کامیاب آپریشن 

share with us

طویل عرصے کے بعد استاد کی جانب سے رابطہ میرے لیے قابل صد افتخار ہے،ڈاکٹر قرنی کی گفتگو


ریاض:31؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)سعودی عرب میں ہڈیوں کے ایک سرجن نے اپنے پرائمری اسکول کے ایک استاد کا آپریشن کیا جو اْسے پہلی جماعت میں پڑھایا کرتے تھے۔عرب ٹی وی کے مطابق مذکورہ استاد نے 30 برس کے وقفے کے بعد اپنے طالب علم ڈاکٹر احمد القرنی کو ڈھونڈ نکالا اور رابطہ کر کے آپریشن کی درخواست کی۔ ڈاکٹر قرنی ہڈیوں کی سرجری کے کنسلٹنٹ اور اسپورٹس انجری کے اسپیشلسٹ ہیں۔ڈاکٹر قرنی نے گفتگو کرتے ہوئے طویل عرصے کے بعد استاد کی جانب سے رابطے کو اپنے لیے قابل صد افتخار قرار دیا۔ انہوں نے کہا کہ میرے استاد عبید القرنی کو گھٹنے کی تکلیف تھی۔ میں نے کلینک میں اْن سے ملاقات کی اور ہم اسکول کے زمانے کی یادوں میں گْم ہو گئے۔ اس دوران ساتھی طلبہ اور تمام اساتذہ کا ذکر آیا۔ بعد ازاں میں نے ان کے تمام مطلوبہ ٹیسٹ کروائے اور پھر آپریشن کیا۔ڈاکٹر قرنی نے کہاکہ میرے استاد نے میری پیشہ وارانہ زندگی میں کامیابیوں پر بے حد مسرت کا اظہار کیا۔ آپریشن کے بعد میں اْن کے پاس گیا اور ایک یادگاری تصویر بنوائی تا کہ اس عظیم لمحے کو محفوظ کر لوں جو میرے لیے ہمیشہ باعث اعزاز رہے گا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا