English   /   Kannada   /   Nawayathi

کابل خودکش دھماکہ سے گونج اٹھا‘ 7 جاں بحق‘ 5 زخمی

share with us


کابل ۔31اکتوبر(یو این این) افغانستان کے دارالحکومت کابل میں خودکش دھماکے کے نتیجے میں 7 افراد ہلاک اور 5 زخمی ہو گئے،خودکش حملہ آور نے پل چرخی جیل کے قریب خود کو دھماکے سے اڑایا، تاحال کسی گروپ نے ذمہ داری قبول نہیں کی۔افغان خبر رساں ادارے کے مطابق دارالحکومت کابل کا ہائی سکیورٹی زون اسوقت خوفناک دھماکے سے گونج اٹھا جب خودکش دہشتگرد نے خود کو بم سے اڑا لیا، واقعہ پل چرخی جیل کے قریب پیش آیا جس کے بعد ہر جانب دھویں کے بادل چھا گئے، دھماکے کے مقام پر موجود لوگوں میں بھگدڑ مچ گئی ،تاہم 7 افراد بم کا نشانہ گئے، واقعے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو،ایمرجنسی ٹیمیں اور سیکیورٹی فورسز کی بھاری نفری جائے وقوعہ پر پہنچ گئی ریسکیو ٹیمیوں نے جاں بحق ہونے والوں اور زخمیوں کو قریبی ہسپتال منتقل کر دیا ،سیکیورٹی فورسز نے متاثرہ علاقے کو گھیر ے میں لے کر سرچ آپریشن شروع کر دیا ،تاہم کسی گروپ نے دھماکے کی ذمہ داری قبول نہیں کی۔ 

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا