English   /   Kannada   /   Nawayathi

یمنی وزیراعظم معین عبدالملک تمام حکومتی ارکان کے ساتھ عدن پہنچ گئے

share with us

دبئی:30؍اکتوبر2018(فکروخبر/ذرائع)یمن کے وزیراعظم معین عبدالملک بیرون ملک موجود اپنے تمام حکومتی ارکان کے ساتھ ریاض سے عدن (عارضی دارالحکومت) پہنچ گئے ہیں تا کہ حکومت کے براہ راست کام کا نیا مرحلہ شروع کیا جا سکے۔

عدن پہنچنے کے بعد عبدالملک نے باور کرایا ہے کہ حکومت کے تمام ارکان اس وقت عدن میں موجود ہیں اور اب یہاں پر ہی ٹھہریں گے تا کہ انتظامی، اقتصادی اور مالیاتی بے قاعدگیوں کو ٹھیک کیا جائے اور ریاستی اداروں کو فعّال بنایا جائے۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئندہ مرحلے میں حکومت کی توجہ تعمیر نو، خدمات کی فراہمی اور ان کی بہتری اور شہریوں پر سے معاشی بوجھ کو کم کرنے پر مرکوز ہو گی۔

یمنی وزیراعظم نے دو روز قبل ایک انٹرویو میں یمنی عوام سے وعدہ کیا تھا کہ حکومت مؤثر انداز سے دوبارہ کام شروع کرے گی ، سماجی اور اقتصادی ترقی پر توجہ مرکوز کرے گی اور تمام ریاستی اداروں میں کڑی نگرانی کا نظام فعّال بنائے گی۔

معین عبدالملک نے زور دے کر کہا کہ حکومت کی ترجیحات میں تعمیر نو، بنیادی انفرا اسٹرکچر کی درستی اور اخراجات کو گرفت میں لانا شامل ہے۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا