English   /   Kannada   /   Nawayathi

ایران اور افغانستان کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا امکان

share with us

قیدیوں کے تبادلے کا ریاستی معاہدہ نہ ہونے کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا ہے،افغان حکام


تہران۔29اکتوبر(یواین این)ایران کے وزیر انصاف نے تہران اور کابل کے مابین قیدیوں کے تبادلے پر عملدرآمد کو یقینی بنانے کے لیے ریاستی معاہدے پر اطمینان کا اظہار کردیا۔ اس حوالے سے وزیر انصاف علی رضا ایوائی نے ایرانی نیوز ایجنسی کو بتایا کہ اس ضمن میں دونوں ممالک کی جانب سے بھرپور تعاون کیا گیا۔دوسری جانب ایرانی وزیر کے ہم منصب افغان کے وزیر انصاف عبدالبصیر انور نے بتایا کہ ایران کی مختلف جیلوں میں تقریباً 5 ہزار افغان باشندے زیر حراست ہیں۔انہوں نے بتایا کہ بیشتر قیدی منشیات کے الزام میں اسیری کی زندگی گزار رہے ہیں۔اس ضمن میں ایرانی میڈیا نے بتایا کہ افغانستان کی مختلف جیلوں میں تقریباً 22 ایرانی زیر حراست ہیں۔واضح رہے کہ افغانستان کے وزیر انصاف ایران کے دورے پر ہیں۔اجلاس کے دوران افغان نائب وزیر انصاف برائے انسانی حقوق اور عالمی امور محمود عباسی نے بتایا کہ گزشتہ دو برسوں میں تقریباً 650 افغان قیدیوں کو افغانستان منتقل کیاگیا۔انہوں نے بتایا کہ دونوں ممالک کے مابین قیدیوں کے تبادلے کا ریاستی معاہدے نہ ہونے کی وجہ سے رکاوٹ کا سامنا ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ایران اور افغانستان بہت جلد معاہدے طے پالیں گے۔دونوں ممالک کے وفود نے اجلاس کے آخر میں جوڈیشل تعاون پر معاہدہ کیا گیا۔

Prayer Timings

Fajr فجر
Dhuhr الظهر
Asr عصر
Maghrib مغرب
Isha عشا